راولاکوٹ اور باغ سمیت آزاد کشمیر کے پانچ اضلاع سے لوڈ شیڈنگ مکمل ختم

راولاکوٹ اور باغ سمیت آزاد کشمیر کے پانچ اضلاع سے لوڈ شیڈنگ مکمل ختم
اسلام آباد (دھرتی نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر کے پریس سیکرٹری کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ہدایت پر اعلیٰ حکام کی کوشش سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے آزاد جموں و کشمیر میں واقع اپنے تمام گرڈ سٹیشنوں سے منسلک بجلی کے جملہ فِیڈرز پر سے تا حکمِ ثانی یعنی فی الوقت لوڈ شیڈنگ ختم کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا۔ اس فیصلے سے باغ، پونچھ، سدھنوتی، کوٹلی، میرپور اور جزوی طور پر بھمبر کے صارفین بجلی کو فائدہ پہنچے گا۔واضع رہے کہ موجودہ وقت پونچھ ڈویژن میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث تین مختلف مقامات پر ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں