راولاکوٹ میں پولیو ممم کی افتتاحی تقریب ،مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز حسین کاظمی تھے

راولاکوٹ (دھرتی نیوز ) ڈویژنل ھیڈ کواٹر راولاکوٹ میں پولیو ممم کی افتتاحی تقریب کا انقعاد کیا گیا .تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز حسین کاظمی تھےجبکہ انکے ہمراہ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر پونچھ ڈاکٹر جواد افضل کیانی نے ڈی ایچ او افس اور (HRMP) ہائی رسک موباہل پاپولیشن پوٹھی مکوالاں میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔تقریب میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر مدثر حفیظ، ڈسڑکٹ کواڈینٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر نصرت جہاں،اسٹٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ممحد سجاد خان، ای ڈی ایم اینڈ آی انیلہ حالد ڈی ایس وی شاہد رفیق، سی ڈی سی افیسر نجیب حسین، اے ایس وی محمد بشیر میڈکل ٹیکنیشن خالق حسین اے ڈی سی یاسمین اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز حسین کاظمی نے کہا کہ پولیو نا قابل علاج مرض ہے جس سے بچاو کا بہترین ذریعہ ویکسینیشن ہے ان کا کہنا تھا اس آمدہ مہم میں اس امر کو یقینی بنایا جاے گا کہ جو بھی انکاری خاندان یا بچے ہیں انکو ہر صورت پولیو کے قطرے پلاے جاہیں۔خطہ کشمیر جو کہ عرصہ بائیس سال سے پولیو فری ہے اس اسٹیٹس کو قائم رکھا جاے۔ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر جواد افضل کیانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ پولیو مہم جو عرصہ بائیس سال سے پونچھ میں جاری ہے اس آمدہ قومی پولیو مہم میں ہای رسک پاپولیشن (HRMP) کو افتتاحی تقریب میں قطرے پلانے کا مقصد عوام میں ویکسینیشین کی اہمیت کو اجاگر کرنا اس بات کو یقینی بنانا کہ پولیو سے انکاری بچوں کو تمام تر وسائل کو بروےکار لاتے ہوے اس موذی مرض سے بچاو کے لیے پولیو کے قطرے لازمی پلاے جاے تا کہ وہ بھی ایک صحت مند اور خوشگوار زندگی گزار سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں