رٹھوعہ ہریام برج پر اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ،صدر آزاد کشمیر

مظفرآباد(دھرتی نیوز )صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے محکمہ تعمیرات عامہ آزادکشمیر کو ہدایت کی ہے کہ رٹھوعہ ہریام برج پر اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اس منصوبے میں حائل تما م رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کر کے کام جلد از جلد مکمل کیا جائے کیونکہ اس منصوبے میں تاخیرسے جہاں آزادکشمیر کے عوام اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں وہاں پر بیرون ملک آباد کشمیری بھی اس پر سراپا احتجاج ہیں۔ لہذا اس منصوبے پر کام فوری طور پر شروع کر کے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں محکمہ تعمیرات عامہ آزادکشمیر کی جانب سے رٹھوعہ ہریام برج پر دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق، سیکرٹری تعمیرات عامہ ظفر محمود،سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سیدآصف حسین، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری رقیب، سابق چیف انجینئر خالد سلطان، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیف عامر لطیف اور دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو محکمہ تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کی جانب سے رٹھوعہ ہریام برج کی تعمیر اور اس منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں اور اُن کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطا ن محمود چوہدری نے مزید کہا کہ رٹھوعہ ہریام برج کا منصوبہ ایک طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے جس سے جہاں مقامی آبادی مشکلات کی شکار ہے وہاں پر بیرون ملک آباد کشمیریوں میں بھی اس منصوبے کی تاخیر پر تشویش پائی جاتی ہے۔ لہذا اس منصوبے کی تکمیل کوبروقت یقینی بنایاجائے اور اس پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے اور اب اس سلسلے میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں