سانحہ بلوچستان،آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی ہدایت پرآزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس سمیت جملہ سر کاری مصروفیات اس ناگہانی صورتحال کے باعث ملتوی کر دی گئی ہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے تمام وزراء کو واٹس ایپ پیغام کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ کابینہ اجلاس میں شرکت کی بجائے شہداء کے جنازوں میں شریک ہوں۔سانحہ بلوچستان کی وجہ سے آزاد کشمیر بھر میں سوگ کی سی کیفیت ہے۔سول سوسائٹی کی جانب سے شہدائکے درجات کی بلندی کی دعائیں اور ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں