سانحہ نیلم،پانچ سیاح لاپتہ ،ایک کی نعش برآمد

نیلم (دھرتی نیوز)نیلم انتظامیہ کے مطابق رتی گلی کلاوڈ برسٹ میں طغیانی کی نذر ہونے والے پانچوں سیاح 13 اگست کی شام کو نیلم میں داخل ہوئے تھے جو 16 اگست 2022 کی شام پانچ بجے نالہ دواریاں میں آنے والی طغیانی کی نذر ہو گئے جن میں سے ایک طلحہ جاوید کی نعش صندوق سیداں کے مقام سے دریائے نیلم سے مل گئی ہے جس کو ناروال بھیجا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ کا جملہ رشتہ داروں سے رابطہ ہو چکا ہے۔ باقی چار گمشدہ سیاح
عمر سجاد ولد محمد سجاد ناروال، زبیر سجاد ولد سجاد احمد ناروال ، محمد اکمل ولد محمد عارف ناروال ،حسنات خٹک اسلام آباد شامل ہیں ۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے لواحقین سے ہمدردی کااظہارکیا اور مرحومین کیلئے دعا مغفرت سمیت اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں