سدھن ایجو کیشنل کانفرنس کے زیر ائتمام تین روزہ تقریبات اختیتام پذیر

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) غیر سرکاری تنظیم سدھن ایجو کیشنل کانفرنس (ایس ای سی ) کے زیر ائتمام تین روزہ تقریبات اختیتام پذیر ہو گئیں.تنظیم کے زیر اہتمام پہلے روز تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے متعدد اسکالرز نے شرکت کی .دوسرے اور تیسرے روزالشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی اور روٹس اسکول سسٹم کے تعاون سے دو روزہ آئی کیمپ لگایا گیا جس میں دو دنوں کے دوران دو ہزار کے قریب مریضوں کا چک آپ الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکڑوں کی ٹیم نے کیا.اس دوران جن مریضوں کا آنکھوں کے آپریشن تجویز کیے گے ہیں ان کو الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی میں مفت آپریشن کی سہولت مہیا کی گئی ہے.اس کیمپ کے انعقاد کے سلسلہ میں روٹس اسکول کی بانی چئیر پرسن اور کرنل (ر) غلام رسول چوہدری کا کلیدی کردار رہا.آئی کیمپ کے اختیتام پر سدھن ایجو کیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور معاون طلبہ و طالبات جامعہ پونچھ و ماڈل سائنس کالج راولاکوٹ کو سرٹیفکیٹ شیلڈز دی گئیں.اسی دوران تقریبات کے دوسرے روز بوقت شام بعد از مغرب کانفرنس کے یوتھ ونگ کےزیر اہتمام آل آزاد کشمیر مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں ریڈنگ زون و ضلعی انتظامیہ کی معاونت شامل رہی.مشاعرے میں جناب اسرار ایوب، مخلص وجدانی، نازمظفر آبادی، احمد عطاء اللہ، محمد یامین، ایاز عباسی، اعجاز نعمانی، شہباز گردیزی، صابر حسین صابر، عبدالبصیر تاجور، فاروق حسین صابر، لیاقت شعلان، زبیر الحسن زبیری، عمران کمال، ڈاکٹر ماجد محمود، حمید کامران،عبدا لصبور شیدائی، بشارت کاظمی، انیقہ مونا، شکیلہ تبسم، کیف حسین زبیری،عدیل گیلانی، ذوہیب نوری، اسامہ فاروق، صندل نذیر، وسیم اعظم نے اپنا کلام پیش کیا.مشاعرے کی صدارت اسرار ایوب جبکہ نظامت وسیم اعظم نے کی.مشاعرے میں طلبہ و طالبات سے لے کر معاشرے کے سنئیر ترین افراد نے فیملی سمیت شرکت کی.مشاعرہ رات گے تک جاری رہا .شعراء کرام نے اپنے خوبصورت کلام پر حاضرین محفل سے خوب داد پائی.مشاعرے کے اختتام پر شعراء کو سدھن ایجو کیشنل کانفرنس کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں.پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد نسیم خان کے زیر سرپرستی کامیابی سے منعقد ہونے والی ،تعلیمی،طبی و ادبی کانفر نس کے کامیاب انعقاد کے لیے پروفیسر ڈاکٹر رحیم خان ،پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم خان ،ڈاکٹر غلام حسین خان ،سردار شاذیب شبیر ،سردار وسیم اعظم ،عابد صدیق،پروفیسر نصیر،محمد شمیم خان ،انیقہ مونا نے سرگرم کردار ادا کیا. سدھن ایجو کیشنل کانفرنس کے سنیئر ممبر و ڈونر سردار فاروق خان اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ریحانہ کوثر کانرنس کے پہلے دن سے اختیتام تک شریک رہے .

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں