سی ایم ایچ راولاکوٹ میں نئے ایمرجنسی وارڈ کا اضافہ،ڈی جی ہیلتھ نے افتتاح کیا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ ڈاکٹر محمد آفتاب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو علاج معالجے کی سہولیات ترجیحاتی بنیادوں پر فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔سی ایم ایچ راولاکوٹ میں تمام بنیادی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سی ایم ایچ راولاکوٹ میں نئے ایمرجنسی وارڈ اور بائیومیٹرک سسٹم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہیں انچارج کمانڈنگ آفیسر کی جانب سے نئے ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر،اور اس کی ضروریات سے متعلق بریفگ دی۔اس موقع پر میجر بدر اور ڈاکٹر سلیم سمیت دیگر اسٹاف بھی موجوجود تھا۔راولاکوٹ میں چودہ وارڈ پر مشتمل نئے ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر سی ایم ایچ کے اپنے فنڈز سے کی گئی جبکہ ڈی جی ہیلتھ نے ایمرجنسی وارڈ کے لیے ضروری ساز و سامان مہیا کیا۔نئے ایمرجنسی وارڈ کی تکمیل کے بعد اب ہسپتال میں انتا لیس بیڈ پر مشتمل ایمر جنسی وارڈ موجود ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے وقت کام آسکتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد آفتاب نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ درد دل رکھنے والا عملہ ہی عام شہریوں کو بنیادی علاج کی سو لیات میسر کر سکتا ہے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ہسپتال کو اس کی ضرورت کے مطابق ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف مہیا کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں