شاہراہ غازی ملت کھولوانے کے لیے پولیس آپریشن،مظاہرین پہاڑوں پر چڑھ گے

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)راولاکوٹ سے راولپنڈی جانے والی شاہراہ غازی ملت جو کہ پیر کو صبح تھوراڑ جانے والے کراس( کھڈبازار) سے مظااہرین نے بند کر دی تھی انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سڑک کھولنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں مظاہریں پر لاٹھی چارج کر کے سڑک سے رکاوٹیں ہٹا کر سڑک ٹریفک کے لیےکھول دی تاہم مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے.پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین پہاڑوں پر چڑھ گے جہاں سے پتھراو کے باعث ابھی تک سڑک کھلنے کے باوجود ٹریفک بحال نہ ہو سکی.عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موقع پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں.احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ان افراد کے خلاف درج ایف آئی ار واپس لینے جن کے خلاف گذشتہ احتجاج کے دوران سڑک بند کرنے کے مقدمات درج کیے گے تھےاور بجلی کے بلات سے ٹیکس واپس لینے کا ہے.حالات موقع پر بدستور کشیدہ ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں