عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر اسپاڈ کی طرف سےخصوصی ایوارڈز کا اعلان

اسلام آباد (دھرتی نیوز)تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ کی ایوارڈز کمیٹی نے علمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر انسانی حقوق، امن، مذہبی ہم آہنگی اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے قابل ستائش خدمات انجام دینے والی کئی ممتاز اور نامور شخصیات کو خصوصی ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے ایک پریس ریلیز میں انسپاڈ کے صدر ڈاکٹر محمد طاہر تبسم نے کہا ہے کہ ان نامور شخصیات نے اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی اور بے شمار خدمات انجام دی ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہماری قومی ذمہ داری ہے لہذا انسپاڈ کی ایوارڈز کمیٹی نے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر انہیں ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے ان نمایاں شخصیات میں ڈاکٹر غلام نبی فائی امریکہ، سردار جوگا سنگھ برطانیہ، ڈیوک سلمان خان جنوبی افریقہ اور ارشاد محمود پاکستان شامل ہیں. انسپاڈ نے خواتین کے ساتھ یکجہتی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے بعض نامور اور ممتاز خواتین کو بھی ایوارڈز دئیے ہیں ان میں ڈاکٹر شہلہ اکرم، لفٹیٹنٹ جنرل نگار جوبر، پروفیسر عائشہ سہیل، کشور عقیل ،حمیدہ ہزارہ، سمرین جنید، ڈاکٹر سائرہ کاظمی، نوشین پراچہ، شائستہ چوہدری ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شگفتہ نصیر عباسی تحسین خالد اور انسانی حقوق کی ممتاز علمبردار میری سکولی امریکہ اور کلیری بڈول برطانیہ شامل ہیں۔ کئی دیگر ممالک کی ایم خواتین کو بھی ایوارڈز دئیے گے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں