عدم اعتماد کی خبریں بےبنیاد ہیں،پی ٹی آئی راولاکوٹ

راولاکوٹ (دھرتی نیوز،پ ر)سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 4 سردار نئیرایوب خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد کی خبریں بےبنیاد ہیں,کچھ شرپسند عناصر اپنی لولی لنگڑی سیاست بچانے کے لیے اپنے کارکنان کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں ورنہ 15,20 لوگ مل کر آزادکشمیر کے سیاسی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے صرف خواب دیکھ سکتے ہیں,آزاد کشمیر میں پی ڈی ایم کا حشر پاکستان سے بھی زیادہ برا ہوگا وزیراعظم آزادکشمیر کو نہ صرف کابینہ، پارلیمانی پارٹی،گورننگ باڈی کی حمایت حاصل ہے بلکہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور تمام کارکنان وزیراعظم کی پشت پر کھڑے ہیں اور ہر سازش کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں چئیرمین عمران خان کا دورہ مظفرآباد اس بات کی کڑی ہے کہ تنویر الیاس خان پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور اعتماد ہے .پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کا دورہ راولاکوٹ جلد متوقع ہے اس حوالے سے آج مشاورتی اجلاس بھی بلایا گیا تاکہ مشاورت کر کے تاریخ کا تعین کیا جاۓ مگر کیونکہ اب چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا دورہ مظفرآباد کا اعلان ہو چکا ہے لہذا اب وزیراعظم آزادکشمیر تنویرالیاس سے مزید مشاورت کے بعد آئیندہ کا لائحہ عمل پر آپ سے مشاورت کی جاۓ گی،مظفرآباد جلسہ تاریخی ہوگا کشمیری اپنے محبوب قائد کے شایان شان ان کا استقبال کریں گے کیونکہ عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کی نمائیندگی کی اور اقوام متحدہ اور دیگر تمام عالمی فورمز پر کشمیریوں کا پیغام پہنچایا اور انکا سفیر ہونے کا ثبوت دیا پورے آزادکشمیر سے عوام بھرپور شرکت کرے گی اور بالخصوص حلقہ 4 سے کارکنان بھرپور شرکت کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ ان امیدواروں کو دئیے جائیں گے جو وارڈز جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے تمام کارکنان اپنی اپنی محنت اور تیاری کریں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائیگی بلکل میرٹ کو فالو کیا جائیگا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت دراصل چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ،وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس صاحب اور وہاں کے سٹیک ہولڈر کی جیت ہوگی اور اسی طرح کسی امیدوار کی ہار بھی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس اور وہاں کے سٹیک ہولڈر کی ہار ہوگی تمام بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز کی بھرپور کیمپین میں خود حصہ لوں گا اور انشاءاللہ مئیر پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا ،تنظیم سازی کے لئیے موزوں کارکنان کا انتخاب کیا جائیگا جو نہ صرف عہدہ لے کر بیٹھ جائیں بلکہ پارٹی کیلئے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو جس پر کارکنان نے ہاتھ کھڑے کر کے سردار نئیرایوب خان کو اختیار دیا کو وہ جس کا نام دیں گے سب اس پر متفق ہوں گے اور بھرپور حمایت کریں گے.کارکنان نے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہم سب سابق امیدوار اسمبلی سردار نئیرایوب کا ہر فیصلہ من و عن تسلیم کریں گے کیونکہ آپ نے نہ پہلے کبھی ہمیں مایوس کیا اور نہ آئیندہ ہمیں مایوس کریں گے اور جو ذمہداری ہمیں آپ دیں گے اسے ہم بھرپور طریقہ سے پورا کریں گے باغ جلسہ میں آپ کے زیرقیادت سب سے بڑی ریلی گی اس دفعہ اس سے بھی بڑی ریلی سابق امیدوار اسمبلی سردار نئیرایوب کی قیادت میں مظفرآباد جائیگی اور وزیراعظم آزادکشمیر کے دورہ راولاکوٹ جب بھی ہوا انہیں بھرپور ویلکم کیا جائیگا اجلاس سے آل آزادکشمیر انجمن تاجران کے صدر افتخار فیروز،حنیف اعوان ایڈوکیٹ،چئیرمین زکوٰة حلقہ 4 راشد افراز،سابق چیف انجنئیر اشرف صاحب،ڈاکٹر خالق صاحب ،قدیراعوان،اشتیاق احمد،سعود افتخار،عاشق اعوان،ممتاز نقیبی ،نعیم ناز،نزیراعوان،خواجہ فاروق،زاہد خان،عبدالمنان خان ،ریحان رحیم،منیب جمیل اور دیگر نے خطاب کیا سٹیج سیکٹری کے فائض شاہد فاروق صاحب نے سرانجام دئیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں