عمران خان اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد (دھرتی نیوز )پاکستان رینجرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے پرچیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو حراست میں لے لیا۔عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی موجود ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے اپنی حراست میں لے لیا۔حراست میں لینے کے بعد رینجرز اہل کار عمران خان کو اپنے ساتھ لے کر روانہ ہو گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں