غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی 19 ویں برسی،مختلف تقریبات کا اہتمام

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)بانی آزادکشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی 19 ویں برسی کی مرکزی تقریب نہایت ہی عقیدت و احترام سے کوٹ متے خان (راولاکوٹ) میں منعقد ہوئی۔ مرکزی تقریب کا آغاز صبح 9 بجے قرآن خوانی کے ساتھ ہوا، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی ، ایس ایس پی پونچھ کامران علی نے دیگر ضلعی آفیسران کے ہمراہ غازی ملت کے مزار پرحاضری دی پھول چڑھائے کے بعد اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت کی، جس کے بعد برسی کے حوالے سے مرکزی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔مرکزی تقریب سے جموں کشمیر پیپلز پارٹی ضلع پونچھ کے صدر و صدر تقریب سردار محمود صابر ، پیر صوفی محمد حسین قادری کائناتی ، سردار راشد نذیر ،امداد حق سدوزئی ، جاوید آفتاب، سردار عاشق، سردار خورشید، سردار رحیم اشرف، سردار ارشاد خان، عمیر پرویز، راشد نذیر، مولانا سعید خان، نمبردار نذیر، حانی بسری خان، مظہرالسلام مظہر، سید ممتاز کاظمی، عرفان رفیق، اخلاق خان، سردار آبشارر کفایت، زاہد رفیق ایڈوکیٹ، سجاد خان، نعمان نذر، فاروق خان، نیاز رضا اور دیگر نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم کی آزاد حطہ کے لیے پیش کی گی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غازی ملت اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد کے نتیجے کے باعث ہی آج ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں۔ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے اہم کارناموں میں 19 جولائی1947 کی قرارداد ہے ایسے وقت میں جب کوئی بھی جگہ دینے کے لیے تیار نہیں تھا تو غازی ملت نے اپنا گھر پیش کیا تو غازی ملت نے اپنی بیوی بچوں کی پرواہ نہیں کی ان مشکل ترین حالات میں اپنے بیوی بچوں کو سری نگر چھوڑ کر آزاد کشمیر میں تحریک آزادی کو تیز کرنے کے لیے چلے آئے۔ غازی ملت کی انہی جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر یوں کو آزادی نصیب ہوئی بلکہ آزادکشمیر کے لوگوں کو ووٹ کا حق بھی دیا گیاآج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور سردار خالد ابراہیم خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موجودہ حالات کا مقابلہ کریں ۔ آج ریاست کے جو حالات ہیں اور جس طرح کے لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے وہ تاریخ وتحریک سے ناواقف ہیںانہیں کسی مخصوص ایجنٖڈے کے تحت مسلط کیا گیا ہے۔ 15 ویں ترمیم اور ٹورازم اتھارٹی کو غازی ملت اور سردار خالد ابراہیم کے مانے والے کبھی تسلیم نہیں کر یں گے ۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے غازی ملت اور سردار ابراہیم کے ماننے والوں کے ہوتے ہوئے کائی ایسا کر سکے گا۔مقررین نے ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم کے اسمبلی کے اند اور باہر اپنا جانددار موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں پیر صوفی محمد حسین قادری کائناتی نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور سردار خالد ابراہیم خان مرحوم کے بلند درج کرے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں