راولاکوٹ، دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، ملزم گرفتار

راولاکوٹ / کھائی گلہ (محمد عمر خیام سے /نمائندہ خصوصی) کھائی گلہ کے نواحی گاﺅں علی سوجل رقبہ نور کوٹ دوناسہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔پولیس کے مطابق 3 یا 4 نامعلوم افراد نے قاری گل نواز اور حافظ مدثر کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ علی سوجل رقبہ نور کوٹ دوناسہ کے رہائشی قاری گل نواز ولد سردار محمد رفیق خان ساکنہ دو ناسہ ، حافظ مدثر ولد سردار منشی خان ساکن نور کوٹ کو منگل کی صبح تقریباً 8 اور 9 بجے کے درمیان نامعلوم افراد نے قتل کیا۔ گولیاں لگنے کی وجہ سے حافظ گل نواز کا سر بری طرح سے زخمی ہوا جبکہ ان کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ یہ مدرس تھے اور اپنے بچے کو اسی گاﺅں میں سڑک کے کنارے واقع ایک سکول میں چھوڑنے کے بعد جس سکول میں شعبہ تدریس سے وابستہ تھے اس کی طرف جا رہے تھے کہ جنگل سے گزرتے ہوئے گولی مار کر موٹ کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ حافظ مدثر کو اسی سکول کے نزدیک سڑک پر ہی گولی ماری گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ سڑک میں گولی لگنے والے حافظ مدثر کی نعش کو جب ایک خاتون نے دیکھا تو اس نے شور مچایا عین اسی وقت قریب واقع جنگل سے ایک شخص جو وہاں سے گزر رہا تھا اس نے بھی شور مچایا کہ یہاں ایک اور شخص مردہ حالت میں پڑا ہے جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام تر شواہد اکٹھے کر لیئے ہیں اور دونوں نعشوں کو سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ہی اس اندھے قتل کا سراغ لگایا جا سکے گا۔ ہوئے ۔ ایس ایچ او کھائی گلہ نوید کبیر نے اس موقع پر ”دھرتی ڈیجیٹل “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ ایک اندھا قتل ہے لیکن پولیس بھرپور طریقہ سے کام کرتے ہوئے اس میں ملوث ملزم / ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اور اس حوالہ سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا کہ قتل میں کتنے افراد ملوث ہیں یا پھر قتل کیوں کیا گیا۔ تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی اور نہ ہی اب تک کی اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی ہے۔ قتل کی اس درد ناک واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے اور عوام علاقہ کے اندر سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔پولیس نے قتل کے الزام میں مظہر نقی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں