محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے احاطہ میں شجر کاری کی گئی

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے احاطہ میں شجر کاری کی گئی ، اس موقع پر ڈی ایف او سردار خالد محمود ، رینج آفیسر سردار سرفراز کی نگرانی میں عملہ اورپریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے درخت لگائے ، اس موقع پر ڈی ایف او سردار خالد محمود نے کہا کہ موسم برسات کی شجر کاری مہم آئندہ کئی روز تک جاری رہے گی ،محکمہ جنگلات نے آزادکشمیر بھر میں اس مہم کوبھرپور انداز میں شروع کر رکھا ہے ، ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے درخت چونکہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور اس ضمن میں آزادکشمیر کے خطہ کو خاص اہمیت حاصل ہے ، موجودہ صورت حال میں لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ شجر پروری پر بھی توجہ دیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔ اس موقع پر صدر غازی ملت پریس کلب سردار راشد نذیر نے محکمہ جنگلات کے تمام افسران و اہلکاران کا بھرپور شکریہ ادا کیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں