مسئلہ قبرص کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے،صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد(دھرتی نیوز )صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے مسئلہ قبرص کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے کیونکہ یونانی اور ترکیہ قبرص اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ یونان نے پہلے ہی یونانی قبرص بنا لیا ہے اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ریاستوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ یہ دونوں ریاستیں یورپ میں ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاچی سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پرصدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیرڈاکٹر مہمت پکاچی کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مل جل کر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی ترکی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے جبکہ اسی طرح پاکستان کے علاوہ کوئی دوسرا ملک نہیں تھا جس نے ترک قبرص کے معاملے میں ترکی کا ساتھ دیا ہو۔ اس موقع پرصدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیرڈاکٹر مہمت پکاچی کو بتایا کہ وہ عنقریب ترکی کا دورہ کریں گے کیونکہ انہیں ترک پارلیمنٹ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ اپنے دورہ ترکی کے دوران میں ترکی کی حکومت اور پارلیمنٹ سے کشمیری عوام کی حمایت کے لئے بھی کہوں گا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیرڈاکٹر مہمت پکا چی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

٭٭٭٭٭

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں