مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کی ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی رہائش گاہ آمد ، اہم ملاقات

اسلام آباد ( دھرتی نیوز )
مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کی جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی رہائش گاہ آمد مجموعی سیاسی و مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سردار ابراہیم خان سردار خالد ابراہیم خان مرحوم کے ساتھ طویل زاتی و سیاسی تعلق رہا ان کی کشمیر کی تحریک اور عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار حسن ابراہیم نے قمر زمان کائرہ کا گھر آمد پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم تاریخ کے وارث ہیں اور اس ذمہ داری کو ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ریاستی تشخص اور عوامی حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ ریاستی اداروں کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور اداروں کو مظبوط ہونا چاہئے ایسے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے ریاستی اداروں کے اختیار وقار میں کمی آئے۔ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیری قیادت سے مشاورت ہونی چاہئے اور کشمیری قیادت کو اختیار ہونا چاہئے کہ وہ پوری دنیا کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر سکیں کیونکہ دنیا کشمیری کی بات کا اثر لیں گے۔ملاقات میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ جاوید افطار، ممبر ایڈوائزری کمیٹی اسد ابراہیم خان ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات خواجہ سجاد احمد ایڈووکیٹ ، مرکزی کوارڈینٹر سیاسی امور سردار رحیم اشرف بھی موجود تھے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں