مظفراباد ،جعلی دودھ فروخت کرنے کے الزاام میں تین دوکانیں سیل

مظفراباد (دھرتی نیوز)آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کی ہدایت پر جعلی دودھ بیچنے والوں کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مجسٹریٹ بلدیہ عظمیٰ مظفرآباد سردار عمران نے جعلی دودھ فروخت کرنے کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے تین دکانات کو سیل کر دیا جبکہ دودھ کے 8 سیمپل جمع کر کے محکمہ لائیو سٹاک اور پی سی ایس آئی آر لاہور بھیجے تھے۔ پی سی ایس آئی آر لاہور کی رپورٹ کے مطابق آٹھ نمونہ جات میں سے صرف ایک درست نکلا۔ باقی سات میں سے تین ملاوٹ شدہ دودھ جبکہ باقی ماندہ غیر معیاری قرار دیئے گئے۔ محکمہ لائیو سٹاک کی رپورٹس میں دودھ کے کسی بھی نمونے میں ملاوٹ نہیں پائی گئی۔ دونوں لیبارٹریز کا تقابلی جائزہ، رپورٹ کی صورت مرتب کر کے سپریم کورٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق شہر میں تین دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں