معاشی و اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں،معاون خصوصی برائےسمال انڈسٹریز

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا ہے کہ دنیا کی ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے آزاد کشمیر کے آئی ٹی سے وابستہ طلباء و طالبات کو ماں جی کی طرز پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ آئی ٹی سافٹ وئر ہاؤسز میں عملی تربیت بہت ضروری ہے اس تربیت کے بعد وہ آن لائن بزنس کرکے سالانہ آمدن کو وسیع بڑھا سکتے ہیں۔حکومت آزاد کشمیر خطہ میں نوجوانوں کو روزگار کے لئے بلاسود قرضے فراہم کر رہی ہے تاکہ خطہ میں معاشی و اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہوسکیں۔ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو روز گار کی فراہمی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت وسیع پراجیکٹس تیار کررہے ہیں جس میں سیاحت اور آئی ٹی کے شعبہ میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سیاستدان کے ساتھ ایک اچھے اور کامیاب بزنس مین ہیں وہ بزنس کمیونٹی کے لیے فرینڈلی ماحول پیدا کر رہے ہیں تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ریاستی معیشت کوفروغ دیا جاسکے۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی سربراہی میں سیاحت کی ترقی کیلیے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکومت بزنس کمیونٹی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلیے ون ونڈو سہولیات فراہم کر رہے ہیں منصوبہ جات تاکہ سرخ فیتے کی نظر نہ ہوں۔کاروباری طبقہ ایک طرف جہاں قومی دولت میں اضافے کا باعث بنتا ہے وہاں دوسری جانب روزگار کی فراہمی کے ذرائع بھی پیدا کرتا ہے۔نوجوانوں کو کاروبار کی جانب آنا چاہیے خاص کر آئی ٹی سیکٹر میں بڑا سکوپ ہے دنیا کی جدید ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ گرین اسلام آباد میں اسحام ندیم اور عبداللہ ندیم کے ہمراہ ماں جی ایسوسی ایٹس کا افتتاح کرتے ہوے کیا۔وزیر حکومت چوہدری اکبر ابراہیم،سیکرٹری اسمبلی بشارت حسین،چوہدری ربنواز طاہر سی ای او الطاہر ایسوسی ایٹ،ملک نجیب صدر گلبرگ ڈیلرز ایسوسی ایشن،مبشر کریم سی ای او سن لینڈ ایسوسی ایٹ اسلام آباد،ملک نوید جنرل سیکرٹری گلبرگ گرین،انیق رفیق نیر، کے علاؤہ کاروباری شخصیات موجود تھیں۔اس سے پہلے جب مشیر اطلاعات ماں جی ایسوسی ایٹس کا افتتاح کرنے پہنچے تو کمپنی کے سی ای او ندیم احمد قاسمی،پروگرام مینیجر چوہدری عبدالمجید،مینیجر ایچ آر مقدس نور،مینیجر آئی ٹی احمد،محمد علی،انفارمیشن آفیسر جاوید ملک،معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق،رضوان عباسی،کامران خواجہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔معاون خصوصی اطلاعات کو آمد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر سی ای او ندیم قاسمی نے مشیر اطلاعات کو کمپنی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ کمپنی رئیل اسٹیٹ،آئی ٹی سالیوشنز اور سیاحت میں خدمات فراہم کرتی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے انہیں مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ کاروبار کی افادیت سے انکار ممکن نہیں ہے ہر دور میں کاروبار کی مانگ رہی ہے یہ وہ اہم ذریعہ ہے جس سے ایک طرف قومی آمدنی میں اضافی ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب روزگار کی فراہمی کے ذریعے بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سمال انڈسٹریز کو فروغ دینا چاہتی ہے چھوٹے کاروبار کو بلاسود قرضوں کے ذریعے بڑھانے سے غربت کی شرح کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا ویڑن بھی یہی ہے کہ سرکاری سطح پر روزگار کے بوجھ کو کم کیا جائے اس مقصد کیلئے وہ بزنس کو فروغ دینے کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں بھرپور سہولتیں بھی فراہم کریگی تاکہ لوگوں کو اس حوالے سے آسانی میسر رہے۔اس موقع پر ماں جی ایسوسی ایٹس کی ترقی کیلیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں