مقبول بٹ شہید کے بھائی ظہور احمد بٹ لبریشن فرنٹ کی بنیادی رکنیت سے محروم

راولپنڈی( دھرتی نیوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے پارٹی کے بانی مقبول بٹ شہید کے بھائی ظہور احمد بٹ کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی ہے ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سنٹرل انفارمیشن آفس سے جاری بیان کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی سپریم کونسل کا اجلاس گذشتہ روز پارٹی کے سنٹرل انفارمیشن آفس میں قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ سابقہ وارننگز کے پیش نظر اور پے در پے سرزد ہونے والی نئی نظم شکنیوں کی پاداش میں کپوارہ ترہگام سے تعلق رکھنے والے ظہور احمد بٹ کی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی بنیادی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان نے شرکا کو تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق عائد الزامات پر ظہور احمد بٹ کو سینئر ساتھیوں کی اپیل پر اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا بلکہ حد سے زیادہ موقع فراہم کیا گیا تھا جس میں وہ ناکام رہے۔ یاد رہے سرینگر سے تعلق رکھنے والے محمد یاسین بٹ پہلے ہی لبریشن فرنٹ چھوڑ کر دوسری تنظیم میں شامل ہوگئے تھے لہذا دونوں کا لبریشن فرنٹ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں