مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ،عوام سفر سے احتیاط کریں،ڈپٹی کمشنر

راولاکوٹ( پی آئی ڈی)ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز حسین کاظمی کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ،20جولائی سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو 26جولائی تک جاری رہے گا عوام ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کیصورت میں ضلعی انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں۔ مہتم شاہرات دوران مون سون بارشوں کے مشینری اور سٹاف ہائی الرٹ رکھیں گے،مہتم برقیات راولاکوٹ ہجیرہ عباسپور عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں گے تاکہ بروقت بجلی کی ترسیل جاری رہے،ای ڈی شہری دفاع بروقت سٹاف کو حاضر رکھیں گے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت سیاحوں دوران مون سون ہر قسم کی سیاحتی سرگرمیوں کو معطل رکھیں گے،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پونچھ بذریعہ سوشل میڈیا الیکٹرانک میڈیا عوام کو مون سون بارشوں اور روڈز کی بندش کے حوالے سے باخبر رکھیں گے،انچارج ریسکیو 1122 ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مشینری تیار رکھیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں