مون سون کی بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کو معاوضہ جات کی ادائیگی

مظفر آباد(پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی فوری ہدایت پر مون سون کی بارشوں کے دوران آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا ء کو معاوضہ جا ت کیلئے ڈپٹی کمشنر نیلم نے 13 خاندانوں کے ورثا ء کو 52لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے اور بلخصوص نارول وال سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کو ڈپٹی کمشنر نیلم نے ناروال جا کر ادائیگی کی، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں شدید طوفانی با رشوں کی وجہ سے ضلع نیلم کے مختلف علاقوں میں 13سے زائد مرد، عورتیں، بچے جاں بحق ہو گئے تھے جن کو ادائیگی کیلئے ڈپٹی کمشنر نیلم نے حکومت سے درخواست کی جس کی پوری رقم چار لاکھ روپے فی کس کے حساب سے جا ں بحق ہونے والوں کے ورثا ء کو ادا کردی گئی، طوفانی بارشوں کے دوران وادی نیلم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے اور سیاحت کے لیے آنے والے محمد لطیف ولد عبدالعزیز سکنہ مچھارہ، عمر سجاد ولد محمد سجاد، زبیر سجاد ولد محمد سجاد، طلحہ جاوید ولد محمد جاوید، محمد اکمل ولد محمد عارف سکنہ نارو وال، حسنات خٹک ولد عنایت اللہ سکنہ اسلام آباد، شاہ ہولی ولد فیروز دین سکنہ ددھنیال، مسرت بی بی دختر میر عالم سکنہ کیل، منظور احمد ولد نذیر احمد سکنہ خریگام، نو رالنساء زوجہ محمد ایوب سکنہ لوات بالا، منزہ ارشاد دختر ارشاد حسین سکنہ بانڈی، میر زمان ولد عبدالعنی سکنہ لوات، فائزہ دختر سردار تنویر سکنہ لوات شامل ہیں یاد رہے کہ جولائی، اگست، ستمبر میں ہونے والی طوفانی بارشوں میں جا ں بحق ہونے والے افراد کے خا ندانوں کو چار لاکھ روپے فی کس کے حساب سے ادائیگی کر دی گئی، حکومت آزاد کشمیر عوام کو ریلیف دینے اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں