وزیرآباد۔۔ٹول پلازہ کی کیش وین پر حملہ، دو کشمیری سیکورٹی گارڈز جاں بحق

وزیرآباد (دھرتی نیوز )پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے وزیرآباد ٹول پلازہ سے کیش لے کر آنے والی ایک وین پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے جاں بحق ہونے والے دو افراد کا تعلق آزاد کشمیر کے دو اضلاع سدھنوتی اور باغ سے ہے۔مقامی پولیس کے مطابق وزیرآباد ٹول پلازہ سے کیش لے کر آنے والی وین پر ڈاکوؤں نے رقم لوٹنے کے لیے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔حکام نے بتایا کہ ٹول پلازہ سے کیش لے کر آنے والے 2 سیکیورٹی گاڑڈز اور ایک ڈرائیور کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا اور 64 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم پولیس حکام کی جانب سے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں