پنجاب ضمنی انتخابات ،پی ٹی آئی 15 نشستوں پر کامیاب

لاہور(دھرتی نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے صوبےپنجاب کے 20 حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل تقریباً ختم ہو گیا ہے ۔اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے20 میں سے 15 صوبائی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ ان انتخابات میں پنجاب میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔ واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں مذکورہ 20 حلقوں میں سے تحریک انصاف نے صرف 10 حلقوں میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 10 آزاد امیدوار ان انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔ پولنگ سے پہلے تجزیہ نگار ن لیگ کی 12 یا اس سے زائد نشستوں پر کامیابی کے اندازے لگا رہے تھے تاہم یہ تجزیے درست ثابت نہ ہو سکے اور خلاف توقع پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں