پندرہویں ترمیم کا مجوزہ مسودہ پی ٹی آئی حکومت نے تیار کیا تھا،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) کشمیری سنکنڈے نیوین کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار علی شہنواز خان کی یہاں اسلام آباد میں وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر علی شاہ نواز کی کوششوں کو سراہا بلکہ یورپ اور امریکہ میں بھی ان کی کاوشوں کی تعریف کی ۔سردارعلی شاہ نواز نے وزیر امور کشمیر کو آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریف کیا ،خاص طور پر پندرویں ترمیم کے حوالے سے آزاد کشمیر کے عوام کے تحفظات سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ 15 ویں ترمیم پر تمام پارٹیوں سے مشاورت کرکے پھر مسودہ تیار کرکے آزاد کشمیر اسمبلی میں پیش کیا جائے اور ریاست کا نام کسی صورت تبدیل نہ کیا جائے یہاں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ حقوق دئیے جائیں اور عوام کو دیے گئے حقوق ان سے واپس لینا کوئی بھی قوم قبول نہیں کرسکتی، پاکستان کے جو کشمیر میں مفادات ہیں ان کے لیے یہ اچھا نہیں ہوگا،اس موقع پر پندرویں ترمیم کے حوالے سے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اس ترمیم کا مسودہ پہلے جو وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت تھی اس نے ہی تیار کیا تھا اس پر ہم نے ایک نکتہ کا بھی اضافہ نہیں کیا بے ابھی تک اس کو قانونی طور پر کسی جگہ ڈسکس کے لیے پیش نہیں کیا گیا ہے، ہماری حکومت پی ڈی ایم نے یہ مسودہ تیار نہیں کیا ہے۔ علی شاہ نواز نے راولاکوٹ میں دئیےجانے والے دھرنے سے بھی وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کو آگاہ کیا ،انہوں نے کہا کہ وہ آئین کے اندر رہ کر اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے۔ یہ معاملہ وہاں کی انتظامیہ کے متعلق ہے قمر زمان کائرہ نے کہا جو باتیں آپ نے مجھے بتائی ہیں وہ مجھ تک پہلے نہیں پہنچی تھی میں جو پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں اس میں تمام باتوں کا جواب دوں گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں