پونچھ میں پی پی پی میں اختلافات،دو حصوں میں بٹ گئی

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ نمبر تین پونچھ سے نومنتخب ضلع کونسلرسردار افتخار ایڈووکیٹ یونین کونسل بنجونسہ،امتیاز جنڈالوی یونین کونسل دوتھان،سردار سلیم چغتائی یونین کونسل علی سوجل، نومنتخب کونسلر ٹاون کمیٹی کھائی گلی سردار امتیاز خان، سردار لطیف انقلابی، لوکل کونسلر سردار رشید خان بنجونسہ،عبدالکریم علی سوجل،بشارت حسین پکھر،تصدق حسین پکھر نے گذشتہ روز غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ پرمیں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرئے مرحلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کیساتھ تین جماعتی اتحاد کی بھرپور حمایت اور تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی قیادت کا جو بھی فیصلہ ہو گا اس من و عن تسلیم کیا جائے گا، ہم نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر انتخابات میں حصہ لیا اور منتخب ہوئے ہیں، تیر پاکستان پیپلزپارٹی کا نشان ہے، اس نشان پر انتخابات جیتنے کے بعد پارٹی کی پالیسی ہی نومنتخب امیدواران کی پالیسی ہوتی ہے،پارٹی نے ہمیں ٹکٹ دیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ باقی نومنتخب کونسلر بھی پارٹی پالیسی کو فالو کریں گئے، لوگوں نے بلدیاتی انتخابات میں ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گئے، اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گئے، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے اپنا جاندار کردار ادا کریں گئے انہوں نے مزید کہا کہ 31سال بعد آزا دکشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹوں،حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہونے کے باوجود خوش آئند اقدام ہے، اس سے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گئے، انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مرکزی قیادت کی جانب سے تین جماعتی اتحاد سمیت جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، اس کو تسلیم کریں گئے، مرکز مضبوط ہو گا تو پارٹی مضبوط ہو گی،ان رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ تین جماعتی اتحاد قیادت کی جانب سے جمہوری اقدار کے مطابق کیا گیا ہے، جہاں جس پارٹی کی اکثریت ہو گی اتحادی جماعتیں اس کیساتھ بھرپور تعاون کریں گی،اپوزیشن جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، اور مل کر عوامی فلاح وبہبود کے لیے اقداما ت کرنے کی ضرورت ہے.واضع رہے کہ قبل ازیں کارپوریشن کے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلرز نے پارٹی کے فیصلوں سے بغاوت کا اعلان کیا تھا، اب صاف لگتا ہے کہ پونچھ میں‌پارٹی دو حصوں میں منقسم ہو چکی ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں