کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ہفتہ شہدا کا آغازمنگل سے ہو گا

سری نگر(دھرتی نیوز)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم آزادی پسند کشمیری منگل سے ہفتہ شہدا منائیں گے۔ اس سلسلے میں مظفرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر حصوں، پاکستان اور دنیا کے دیگر بڑے حصوں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم آزادی پسند کشمیریوں سے6 جوالائی سے13 جولائی تک ہفتہ شہدا منانے کی اپیل کی ہے۔حریت کانفرنس نے اس ضمن میں مختلف پروگراموں پر مشتمل ایک کیلنڈر جاری کیا ہے۔کیلنڈر کے مطابق 8جولائی کومعروف نوجوان رہنما برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا جبکہ 13جولائی کو یوم شہدائے کشمیر منایا جائے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 8جولائی کو برہان وانی کے آبائی قصبے ترال میں اور 13جولائی کو سرینگر کے علاقے نقشبند صاحب میں مزار شہدا پر جمع ہوں جہاں 1931کے شہدا مدفون ہیں اورفاتحہ خوانی کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں