کیا پاکستان آج فائنل جیت پائے گا

دبئی (دھرتی نیوز) دبئی میں دو ہفتوں سے جاری ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہو رہا ہے۔پاکستان کی ٹیم نے سپر فور مرحلے کے دو میچ میں کامیابی حاصل کی لیکن وہ سری لنکا سے ہار بھی چکا ہے اس طرح سری لنکا اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے۔سری لنکا نے سپر فور مرحلے میں تین میچ جیتے جن میں پاکستان سے بھی جیت شامل ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل سری لنکا کی ٹیم کسی طرح بھی فیورٹ نہیں تھی اور اسے دیگر ٹیمیں بہت آسان لے رہی تھیں اور اسی ایک ناتجربہ کار اور کمزور ٹیم قرار دیا جا رہا تھا۔ سری لنکا نے پہلے ہی میچ میں افغانستان کو عبرت ناک شکست سے دوبار کیا اور پھر افغانستان سنبھل نہ سکا ۔پاکستان نے اپنے دو میچ تو جیتے لیکن دونوں میچ آخری گیند تک لے گئے اور جیت سے پہلے ہار کو کئی بار گلے لگاتے لگاتے رہ گے۔ہاں ایک میچ تو ٹیم نے کم نسیم شاہ کے بیٹ نے جیتا ۔ یہ بیٹ نہ چلتا تو انڈیا آج پاکستان کی جگہ ہوتا۔ سری لنکا نے گروپ میچ میں جس طرح پاکستان کو یک طرفہ شکست دی اس سے بھی پاکستان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھے۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ایک امتحان تھا۔پاکستان کے بیٹسمین سری لنکن باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔میچ کے بعد بابر اعظم نے بھی کچھ غلطیاں درست کرنے کی نشاندھی کی۔ایک بات ضرور ہے کہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ وہ کس وقت کیا کرتب دکھا دے کوئی ایک بیٹسمین ایک اوور میں چھ چھکے مار دے یا اکثریت صفر پر آؤٹ ہو جائے یا پھر کوئی باؤلر پاگل پن دکھا کر سب کو حیرت میں ڈال دے۔ بہرحال میچ دلچسپ ہو گا اور جو بھی جیتے گا مشکل سے ہیں یہ خوشیاں سمیٹ لائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں