گندم کی ڈھلائی بند،آزادکشمیر میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

اسلام اباد (دھرتی نیوز) حکومت ازادکشمیر کے نااہلی اور عدم توجہی کی وجہ سے ازادکشمیر میں آٹے کا بحران پیداہوگیا گندم کی ڈھلائی نہ ھونے کی وجہ سے آزادکشمیر کے سرکاری ڈپوووں پرآٹا ناپید ھوگیا جسکی وجہ سے عوام کو آٹا نہیں مل رھا اور پنجاب کی فلور ملز کا ناقص اور غیر معیاری آٹا کھانے پر مجبور ھو چکے ھیں۔باخبر زرائع سے معلوم ہے کہ حکومت ازادکشمیر ٹھیکیداران سے آٹا ڈھلائی کے ریٹ طے نہ ھونے پر آٹے کی ڈھلائی نہ ھوسکی جسکی وجہ سے آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں آٹا نہی مل رھا یاد رھے کہ آزادکشمیر میں سردار تنویر الیاس کے وزاریر اعظم بنتے ھی ازادکشمیر میں سرکاری آٹا چار سو روپے من مہنگا کردیا گیا جبکہ پنجاب میں آٹے کا ریٹ نو سو پچاس روپے فی من ھے جبکہ ازادکشمیر میں آٹے کاریٹ نو سے پچاس روپے سے بڑھا کر ساڑھے تیرہ سو روپے کر کے ازادکشمیر کے غریب عوام کیمنہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا۔زرائع کے مطابق اس وقت جب عید الاضحی کی آمد آمد ھے وزیراعظم ازادکشمیر کی عدم دلچسپی اور ناقص انتظامات کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پاکستان بھر سے ازادکشمیر میں گندم کی ڈھلائی نہ ھوسکی جسکی بنا پر آٹے کا شدید بحران پیدا ھوگیا اور آٹے کی سپلائی نہ ھونے کے برابر ھے حکومت آزادکشمیر لمبی تان کر سو گئی وزیر اعظم ازادکشمیر کی انتظامی اور حکومتی گرفت نہ ھونے کے برابر ھے ازادکشمیر میں حکومت ڈھانچہ مفلوج ھوچکا ھے ھر شعبہ تنزلی کی طرف جارھا ھے۔عوامی سیاسی حلقوں نے حکومت کو الٹی میٹم دیا کہ اگر ازدکشمیر میں آٹے کی سپلائی فوری بحال نہ کی گئی اور آٹے کا ریٹ پنجاب کے برابر نہ کیا گیا تو ازادکشمیر بھر میں عوام راست اقدام پر مجبور ھو جائیں گے وزیر اعظم ازادکشمیر خواب غفلت سے بیدار ھو جائیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں