ہڑتال ختم،شاہراہ غازی ملت مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بحال

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)راولاکوٹ سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والی شاہراہ غازی ملت جو منگل کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف بطور احتجاج مختلیف جہگوں سے بند کر دی گئی ہے اب مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔قبل ازیں یہ سڑک گوئیں نالہ،ٹھڈی کسی اور کھڈ بازار ے قریب سے بند کی گئی تھی۔انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد یہ سڑک اب مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔سڑک بند ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں