آزادکشمیر سمال انڈسٹریز آئرلینڈ میں منعقدہ نمائش میں حصہ لے گی

مظفرآباد( پی آئی ڈی )آزادکشمیر سمال انڈسٹریز نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشنز رواں سال آئیرلینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی صنعتی نمائشی میلے میں اپنے سینٹرز کے زیراہتمام تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کریگی۔منیجنگ ڈائریکٹرسمال انڈسٹریز کارپوریشنز آزادکشمیر عامر محمود مرزا نے کہا ہے کہ اس حوالے سے آئرلینڈ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے آن لائن میٹنگ بھی طلب کی ہے جس میں لاہور سمال انڈسٹریز کارپویشنز کے حکام سمیت آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشنز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں