آزادکشمیر مٰیں پیراگلائیڈنگ اسکول کھولنے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اسلام آباد(دھرتی نیوز)آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے لیے محکمہ سیاحت وآثارقدیمہ اور پاکستان پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن کے مابین باہمی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔معاہدے کے تحت ایسوسی ایشن آزادکشمیر میں پیراگلائیڈنگ کی تربیت کے لیےسکول کے قیام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے پیراگلائیڈنگ فیسٹول کے انعقاد میں حکومت آزادکشمیر کے ساتھ تعاون کرے گی۔جموں وکشمیر ہاوس اسلام اباد میں مفاہمتی یاداشت پر دستخطوں کے لیے تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان اور دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی۔باہمی مفاہمتی یاداشت پر سیکرٹری سیاحت وآثارقدیمہ محترمہ مدہت شہزاد اور پاکستان پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سید سجاد شاہ نے دستخط کیے۔وزیر اعظم آزادکشمیر کی جانب سے باہمی یاداشت کا خیرمقدم اور عید کے دوسرے روز مظفراباد میں عید کے رنگ کشمیر کے سنگ فیسٹول کے انعقاد کی ہدایت کی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں