آزادکشمیر پولیس کے 16 انسپکٹرز تربیتی کورس کے لیے منتخب

مظفرآباد(دھرتی نیوز ) آزادکشمیر پولیس کے 15 انسپکٹرز کو 16 ویں ایڈوانس کورس میں شرکت کے لیے خیبر پختونخوا کے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں بھیج دیا گیا ہے۔ یہ ٹریننگ ڈی ایس پی ترقیاب ہونے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ اس جدید طرز کے تربیتی کورس میں پولیس افسران کو مختلف ٹاسک دے کر پرکھا جاتا ہے۔جن انسپکٹرز کو تربیتی کورس میں شمولیت کے لیے نامزد کیا گیا ہے ان میں انسپکٹرز عمران احمد،فیاض سرور، عنصر سجاد،بابر رفیق، عبدالقدوس، راشد حبیب، رضوان ملک،محمد مہربان،عمران قاسم،محمد اسحاق، مدثر صدیق، رضوان ریاض،منہاج مفتی، محمد اکبر، احسان الحق شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں