آزاد کشمیر نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ ، پونچھ رنر آپ رہا

مظفرآباد (دھرتی نیوز) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقدہ آزاد کشمیر نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022 کے چار ایونٹس میں سے تین پونچھ نے جبکہ ایک میر پور نے جیت لیا۔ قومی چمپیئن شپ کے انڈر 14 اور انڈر 19 کا فائنل پونچھ نے دلچسپ مقابلے کے بعدجیتا ہے۔ سنگل کھیلنے جانے والے دنوں ایونٹس دو حقیقی بھائیوں نے جیتے ہیں۔ محکمانہ ایونٹ میں گزشتہ رات پونچھ یونیورسٹی نے محکمہ مال کو شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ چیمپئن شپ کے مین ایونٹ کا فائنل جو اتوار کو ہوا میرپور نے پونچھ کو ہرا کر جیتا لیا۔پونچھ عمر آپ رہا۔ قبل ازیں پونچھ نے سیمی فائنل کے سنگلز اور ڈبلز میں مظفرآباد کو شکست دی ہے۔ اس طرح چمپئین شپ کے چار ایونٹس میں سے تین پونچھ نے جبکہ ایک مین ایونٹ میرپور نے جیت لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایس سی او تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں