آل پارٹیز پیپلزرائٹس فورم پونچھ کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا جاری

راولاکوٹ، ہجیرہ (دھرتی نیوز) آل پارٹیز پیپلزرائٹس فورم پونچھ کے زیر اہتمام احاطہ کچہر میں احتجاجی دھرنا جاری رہا، گزشتہ روز بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے زعماء، ٹریڈ یونینز کے نمائندگا ن اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیمپ میں آکر اظہار یک جہتی کیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا، دوسری جانب کل چھ اگست کو ٹرانسپورٹ ورکرز یونین اور گڈز ٹرانسپورٹ نے بھی فورم کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے، آل پارٹیز پیپلزرائٹس فورم پونچھ کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، بجلی بلات پر عائد ٹیکسز ختم کئے جائیں، پندرہویں ترمیم اور ٹورازم ایکٹ نافذ کرنے سے گریز کیا جائے، آٹے پر سبسڈی بحال کی جائے، دوران احتجاج گرفتار کئے گئے افراد کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے ہجیرہ سے نمائندہ کے مطابقگزشتہ روز ہجیرہ میں آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر ہ کا آغاز کالج چوک سے کیا گیا۔مظاہرے میں تمام سیاسی جماعتوں،تنظیموں،شہریوں،وکلاء،طلباء تنظیموں سمیت سول سوسائٹی نے بھر پور شرکت کی۔شرکائے ریلی نے ظلم و ستم ہائے ہائے، نامنظور نامنظور غنڈ ہ ٹیکس نا منظور، پانی ہمارا قبضہ تمہارا نامنظور نامنظورکے فلگ شگاف نعرے لگاتے ہوئے پورے شہر کا چکر لگانے کے بعد احاطہ کچہری میں غیر معینہ مدت تک دھرنا دے دیا۔ احتجاجی دھرنے سے ترجمان آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم واجد علی ایڈووکیٹ،سعود صادق ایڈووکیٹ،اعجاز نثار ایڈووکیٹ،زراعت شاہد ایڈووکیٹ،افتخار ایوب ایڈووکیٹ،وقار حیات ایڈووکیٹ،اعجاز احمد ایڈووکیٹ،مختار علی خان،توفیق کاظمی،سکندر علی قمر،شفاعت فیضی،ملک عبدالحفیظ،ادیبہ جمیل،حمز ہ سلیم کیانی،سردار الطاف،عمر زمان،سردار سرفراز،ملک الیاس،عاصم سعید،قاری سرفراز،ساجد علی خان،سردار ظہو ر،نعیم ضیاء،طلحہ ایڈووکیٹ،ملک خلیل قیصر ایڈووکیٹ ضیاد ایڈووکیٹ،رمضان مصطفی،عبدالرحمان،ہارون سرور،سردار شاہد،سردار نزاکت،زاہد کاشرو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے،ہم ان کے حقوق کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں اور انتظامیہ اپنے ہی لوگوں پر تاریخی کا بدترین تشدد کر رہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔عوام کے ووٹ سے مظفرآباد کے ایوان میں بیٹھے حکمران آقاؤں کی خوشنودی کے بجائے مادر وطن کی وحدت اور تشخص کیلئے ایک ہو جائیں۔عوام تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب میں ہونے دیں ہم سب ایک ہیں جس نے بھی غداری کی اس کو ریاست بھر کی عوام چوکوں میں لٹکائیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں