احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کیلیے ایف سی اور رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد( دھرتی نیوز ) حکومت آزادکشمیر نے گذشتہ چار ماہ سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کی شمولیت اور آٹے پر مزید سبسڈی نہ دیئے جانے کے خلاف راولاکوٹ، مظفرآباد، کوٹلی اور میرپور سمیت دیگر شہروں میں جاری دھرنے اور احتجاجی مظاہروں کو سختی سے کچلنے کے لیے پاکستان سے پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرنے کے لیے ضلعی پولیس افسران سے ڈیمانڈ مانگ لی۔ یکم اکتوبر کو انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کی جانب سے ڈویژن کی ڈی آئی جی صاحبان اور ایس پی صاحبان کو ایک مکتوب لکھا یے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق بتائیں کہ انہیں اپنے اپنے ضلع میں ان دھرنوں کو ختم کرنے اور مظاہرین سے نمٹنے کیلئے اضافی فورس جس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ،پنجاب کانسٹیبلری( پی سی ) اور رینجرز شامل ہے کو طلب کیا جائے ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل احتجاج کرتے والوں کی گرفتاریاں عمل میں آئی تھیں اور دھرنے کے کیمپالھاڑ دیئے گے تھے تاہم اب دوبارہ یہ کیمپ لگا دیئے گے اور مظفرآباد میں تیسری بار شٹرڈاون ہڑتال اور پہیہ جام کی کال دی گئی ہے۔ قبل ازیں ڈویژن کے ڈی آئی جی صاحبان نے حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ ان مظاہرین سے نمٹنے کیلئے ان کے پاس پولیس نفری بہت کم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں