ارجہ۔۔۔ صدر بزنس فورم عمران عزیز کی جانب سے عشائیہ

ارجہ (دھرتی نیوز )صدر بزنس فورم آزاد کشمیر اور پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردارعمران عزیز کی جانب سے صدر چنار ونگ دبئی راجہ امجد کبیر اور سابق صدر راجہ داؤد شریف کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس سردار طاہر احمد عباسی، ڈپٹی میئر باغ سید افراز گردیزی، ڈسٹرکٹ کونسلر چڑالہ و نائب صدر بزنس فورم جاوید عارف عباسی، سی ای او کے ڈی آئی نیوز راجہ طاہر گلزار، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ، صدر بی ڈی سی سردار عاطف نعیم سمیت مختلف کاروباری و سماجی شخصیات نے عشائیے میں شرکت کی۔ صدر بزنس فورم آزاد کشمیر عمران عزیز کا کہنا تھا کہ اوورسیز کشمیری آزاد کشمیر کی ترقی میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کمیونٹی اور اداروں کو انکی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا چائیے۔ اس موقع پرمقررین نے بزنس فورم آزاد کشمیر کے کام کو سراہا اور ازادکشمیر کی ترقی میں اوورسیز کے کردار پر بات کی اس موقع پر چنار ونگ دبئی کے مثالی کام کی تعریف کی گئی اور دبئی کے اندر موجود کشمیری کمیونٹی کو ایک بہترین اور متفقہ پلیٹ فارم دینے پر چنار ونگ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر صدر چنار ونگ نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور چنار ونگ دبئی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ چنار ونگ دبئی میں موجود کشمیری کمیونٹی کو صحت، روزگار اور فلاحی میدان میں خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر بزنس فورم آزاد کشمیر عمران عزیز کمیونٹی کیلئے اثاثہ ہیں جو زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو جوڑنے کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے آزادکشمیر کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ساتھ اوورسیز کشمیریوں کو جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کیا جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں