اساتذہ کی ہڑتال ختم، کمیٹی نامزد، گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا فیصلہ

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) اذادکشمیر اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر اساتذہ کا 11 جولائی کو مظفرآباد میں کیا جانے والا احتجاج موخر کر دیا گیا۔ اس بات کا اعلان تنظیم کے صدر تاسف شاہیں نے ایک وڈیو پیغام میں کیا۔ادھر حکومت نے 05 وزراء پر مشتمل ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اساتذہ کے مطالبات کا جائزہ لے کر حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ قبل ازیں پیر کو پونچھ ڈویژن میں اساتذہ کا احتجاج جاری رہا جس کے دوران مجموعی طور پر 100 کے قریب اساتذہ کو حراست میں لیا گیا جن پر 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج کیے گے ہیں۔ دریں اثناء تمام گرفتار اساتذہ کو آج رات ہی رہا کر دیا جائے گا۔ پولیس احکام کے مطابق 16 ایم پی او کے تحت گرفتار اساتذہ کی رہائی کا اختیار ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ہے جبکہ دفعہ 144 کے تحت گرفتار اساتذہ کو تھانے سے شخصی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں