اساتذہ کے جائز مطالبات پورے کریں گے، شرپسندی کی اجازت نہیں دے سکتے،سینئر وزیر حکومت

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر حکومت کے سینئر وزیر ،وزیر خزانہ کرنل(ر) وقار احمد نور نے کہا ہے کہ تمام اساتذہ کرام قابل عزت ہیں اور وہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ ۔ہم معزز اساتذہ کرام سے گزارش کرتے ہیں کہ مسائل حل کرنے کیلیے حکومت سے مذاکرات کریں ان کے جائز مطالبات کو قبول کیا جائے گا تاہم اسکی آڑ میں کسی بھی قسم کی شرپسندی اور حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی نہ کسی کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیں گے ۔موسٹ سینئر وزیر ،وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں کوئی خاتون اساتذہ گرفتار نہیں کی گئی ہے سوشل میڈیا پر چلنے والی فیک نیوز پر یقین نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام رول ماڈل ہوتے ہیں یہ ہمارے بچوں کا مستقبل بناتے ہیں ان سے توقع ہے کہ وہ رول ماڈل ہی بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا ،روزمرہ کے کام میں مداخلت ڈالنا ،لوگوں کو اکسانا ،سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگانا اسظرح کے کام اساتذہ کرام کے شایان شان نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور وزراء حکومت بھی اساتذہ کرام کا احترام کرتے ہیں ہم سب ان کے مسائل کو حل کرنے کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلیے 18 ارب روپے درکار ہیں جس کے لئے وزیراعظم سمیت پوری حکومتی مشیںنری متحرک ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے کابینہ کی کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کو بھی احساس کرنا چاہیے کہ ان کی بلاجواز ہڑتالوں کی وجہ سے قوم کے مستقبل بچوں کا کتنا نقصان ہوتا ہے سب کو اپنے حصے کا کام دیانتداری سے کرنا ہو گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں