استنبول ، عالمی نمائش میں بزنس فورم آزاد کشمیر کی نمائندگی

استنبول (دھرتی نیوز) ترکی کے شہر استنبول میں عالمی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 68 مسلم ممالک کے نمائندے شریک ہوئے ۔ بزنس فورم آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدر عمران عزیز نے بھی اس نمائش میں شرکت کی۔عالمی سطح کی اس نمائش کا مقصد نئے کاروباری مواقع تلاش کرنا اور موجودہ حالات کے تناظر میں منصوبہ بندی کرنا ہے۔اس نمائش میں مختلف اقسام کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ اس موقع پر انٹرنیشنل بزنس فورم کا بھی اجلاس ہوا جس میں ترکی کے صدر طیب اردگان سمیت حکومتی نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تجاویز پیش کی گئیں۔ازاد کشمیر کی مختلف کاروباری تنظیموں اور چیمبرز آف کامرس نے صدر بزنس فورم آزاد کشمیر و گلگت بلتستان عمران عزیز کے اس دورہ ترکی اور عالمی نمائش میں شرکت کو سراہا اور کہا اس طرح آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کا تاجر طبقہ بھی نئے کاروباری مواقعوں سے مستفید ہو سکے گا۔ اس موقع پر عمران عزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا اس نمائش میں شرکت کا مقصد نئے کاروباری روابط پیدا کرنا اور ان تک رسائی حاصل کرنا تھا جس میں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں