اسلام آباد، جموں کشمیر یونائیٹڈ فورم کے نام سے غیر سیاسی تنظیم کا قیام

راولپنڈی(دھرتی نیوز )راولپنڈی، اسلام میں مقیم کشمیریوں کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لئے سماجی پلیٹ فارم” جموں کشمیر یونائیٹڈ فورم” بنایا گیا جس کے تحت ان شہروں میں مقیم کشمیری کمیونٹی کو اس پلیٹ فارم سے اکٹھا ہو کر ہر خوشی اور غم میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لیے دعوت دی گئی ہے ۔ تنظیم کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیے گے فیصلوں کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا گیا ہے جس مین فورم کو جوائن کرنے کے لئے پنڈی اسلام آباد میں مقیم ریاست جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے رابطہ نمبر شئیر کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ اُن کو اس فورم میں ایڈ کیا جائے،. تنظیم جموں و کشمیر یونائیٹڈ فورم کے اعراض و مقاصد مندرجہ ذیل بیان کیے ہیں۔
1. یہ تنظیم راولپنڈی / اسلام آباد میں آباد کشمیریوں پہ مشتمل ہو گی. جس میں ریاست جموں و کشمیر کے تمام شہری اس کے ممبر بننے کے اہل تصور ہوں گے.
2. یہ تنظیم مکمل طور پہ غیر سیاسی غیر مذہبی،غیر مسلکی، غیر کاروباری، لسانیت، علاقائیت، اور قبیلائیت سے پاک ہو گی
3. تنظیم کشمیریوں کے جان و مال کی حفاظت کی ضمانت کے لئے مقامی اداروں سے مل کر کام کرے گی
3. تنظیم کا قانونی ڈھانچہ کشمیریوں کو قانونی معاونت مہیا کرے گا جو متعدد اعلی
پائے کے کشمیری قانون دانوں پہ مشتمل ہو گا.
4. تنظیم کا میڈیا سیل قائم کیا جائے گا جہاں کشمیریوں کے معاملات کو میڈیا پہ اجاگر کیا جائے گا
5. تنظیم کا بزنس فورم ہو گا جڑواں شہروں میں آباد بزنس کمیونٹی کی یکجہتی اور ان کے مفادات کے تحفظ میں مدد فراہم کرے گا. بزنس کمیونٹی کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ تنظیم کے تمام احباب کوساتب لے کر چلیں.
6. جہاں کہیں کشمیریوں کے جان و مال، جائداد یا عزت و آبرو کے مسائل رپورٹ ہوں گے تنظیم متاثرہ ممبر کو پوری معاونت مہیا کرے گی اور حقائق کی بنیاد پہ متاثرہ فریق کو ضروری مدد فراہم کرے گی.
7. تنظیم ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پہ امدادی معاونت مہیا کرے گی، خصوصاً صحت یا جسمانی حادثات کی صورت میں متعلقہ مقام یا ہسپتال میں زخمی افراد کو خون کی عطیات سے لے کر مالی معاونت تک کے معاملات دیکھے گی. یہ شق کمیونٹی کی مجموعی رائے سے ہی قابل عمل ہو گی.
8. تنظیم کا ایک فند قائم کیا جایے گا جو کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور مندرجہ بالا امور پہ معاونت مہیا کرے گا.
تنظیم کو با ضابطہ رجسٹر کروایا جائے گا اور قانونی طور پہ تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے.
9. تنظیم کا باقاعدہ مرکزی سیکریٹ قائم کیا جائے گا جس کا انتظام و انصرام تنظیم کے منتخب عہدیداران اور زمہ داران کے ذمہ ہو گا.
10. مرکزی تنظیم کے ذمہ داران یا کوآرڈینیشن کمیٹی تمام علاقائی تنظیموں سے رابطہ قائم کرے گی اور انہیں مرکزی تنظیم سے منسلک کیا جائے گا.
11. تنظیم کی ہر طرح کی سیاسی، گروہی، لسانی اور مزہبی وابستگی سے بالا مکمل غیر جانبدار حیثیت کو برقرار رکھا جائے گا.
12. تنظیم کے کسی بھی رکن کی طرف سے قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں نوٹس دیا جائے گا اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر رکن کو تنظیم سے خارج کرنے کا اختیار استعمال ہو گا.
13. کوئی بھی رکن یا عہدیدار تنظیم کے نام یا حیثیت کو سیاسی یا کاروباری مفادات کے لئے استعمال نہیں کرے گا. خلاف ورزی کرنے والے رکن کو تنظیم کی ممبر شپ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے.
14. تنظیم کسی طور پر بھی ریاست پاکستان یا ریاستی اداروں کے خلاف کام میں ملوث نہیں ہو گی، البتہ اپنے شہریوں گے جائز حقوق کے لئے پرامن جدوجہد کا حق ہرفورم پہ استعمال کیا جائے گا.
15. تنظیم ہر طرح کی پر تشدد کارروائیوں اور سوچ کو یکسر رد کرتی ہے اور کسی بھی ایسے فرد یا گروہ سے لا تعلق رہے گی اور اس کی کی لازمی حوصلہ شکنی کرے گی اور کسی صورت تشدد یا توڑ پھوڑ کی مرتکب نہیں ہو گی.
16. تنظیم تمام اداروں انتظامیہ اور قوانین کے نفاذ میں اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور ہر قدم پر ان کے ساتھ مل کر کام کرے گی
17. تنظیم کے کوئی خفیہ مقاصد نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی رکن یا گروہ کسی طرح کی خفیہ سرگرمیوں میں بطور تنظیم یا یا فرد ملوث ہو.. گا یا ہو گی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں