اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم آزادکشمیر کی وزیرخارجہ سے ملاقات، ایم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پی آئی ڈی) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں وزیر خارجہ پاکستان و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے آزادکشمیر حکومت کو درپیش معاشی مسائل ،آمدہ بجٹ اور آزادکشمیر کی عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔زرداری ہاؤس آمد پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یسین نے خوش آمدید کہا ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی کوششوں کو تیز تر کیا جائے گا تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوایا جا سکے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں