اسلام آباد ، انٹر نیشنل پیور میتھ میٹکس کانفرنس ، ڈاکٹر نصیر کا مقالہ غیرمعمولی قرار

اسلام آباد(دھرتی نیوز )IMPC کے زیر اہتمام تین روز انٹرنیشنل پیور میتھ میٹکس کانفرنس کا انعاد ، ملکی اور بین الاقوامی سطح کے 100 سے زائد ریاضی دان محققین کی شرکت ، اپنے مقالات پیش کیے، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ کے پروفیسرڈاکٹر محمد نصیر خان نے ریاضی کی جدید ترین تحقیق پر مبنی Weak holf algebraکی فیلڈ پر اپنا مقالہ پیش کیا ، ان کا مقالہ بہ عنوان The structure of path coalgebra of weak holf quiver غیر معمولی قرار ، کانفرنس میں موجود سکالر ز نے بالخصوص کانفرنس کے کنوینئر پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر قیصر مشتاق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے بے حد سراہا ۔ یہ امر گورنمنٹ پی جی سی راولاکوٹ ، نوجوان طلبہ اور سکالر ز کے لیے باعث اعزاز ہے ، یہ ایک ایسا سنگ میل ہے جو ریاضی جیسے دقیق مضمون کے سکالرز کے لیے ایک موثر تحریک ثابت ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں