اعزازی مشیر بنائے جانے پر صدر آزاد کشمیر کا شکر گزار ہوں، سردار امتیاز

راولاکوٹ (دھرتی نیوز ) صدر آزادکشمیر کے مشیر براے امریکہ سردار امتیاز خان نے کہا ہیکہ کشمیر کی آزادی ہمارا مشن ہے جس کے لیے زندگی وقف کر دی بیرسٹر سلطان محمود کشمیر کے سب سے معروف لیڈر ہیں جنہوں نے ہر فورم پر مسلہ کشمیر اجاگر کیا صدر آزادکشمیر نے جس اعتماد کا اظہار کیا اور جو زمہ داری مجھے دی اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا وہ ہفتہ کے روز مشیر بننے کے بعد راولاکوٹ پہنچنے کے بعد غازی ملت پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنماء سردار صابر اور دیگر بھی موجود تھے راولاکوٹ پہچنے پر ٹھنڈی کسی کے مقام پر سردار امتیاز کا عوام کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔جلوس کی صورت میں سردار امتیاز کو غازی ملت پریس کلب لایا گیا جہاں پر انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میں انیس سو پینسٹھ سے سیاست کا آغا زاین ایس ایف سے کیا پھر امریکہ جانے کے بعد بھی میں نے اپنی ذندگی مسلہ کشمیر کے لیے وقف کیے رکھی امریکہ کے ہر فورم پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کیا بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں یو این سے لے کر امریکی کانگرس تک مسلہ کشمیر پر بات کی بیرسٹر سلطان محمود نے مجھے جو ذمہ داری دی اور جس اعتماد کا اظہار کیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں بیرسٹر سلطان محمود آزادکشمیر کے سب سے زیادہ مانے جانے والے لیڈر ہیں انہوں نے سرینگر سمیت دنیا کے ہر کونے میں مسلہ کشمیر پر جاندار موقف اپنایا انہوں نے عوام کی طرف سے فقیدالمثال استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں