انوارلحق وزیراعظم کیسے بنے۔۔۔اندرونی کہانی

مظفرآباد(دھرتی نیوز ) سابق اسپیکر آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلا مقابلہ وزیراعظم منتخب ہو گے ہیں۔ ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ہیں۔ بدھ کی صبح تک یہ غالب امکان تھا کہ چوہدری رشید جو صدر آزاد کشمیر کے نامزد امیدوار تھے وہ وزیراعظم بن جائیں گے لیکن عمران خان کی جانب سے دو رکنی مصالحتی ٹیم جس میں پرویز ختک اور اسد عمر شامل تھے پانچ روز مظفرآباد رہی اور کوشش کے باوجود برسٹر سلطان محمود سے ملاقات نہ کر سکی جس کے بعد کمیٹی نے عمران خان کو صورتحال سے آگاہ کیا اور پھر عمران خان نے انوارلحق سے فون پر بات کی جس کے بعد انہیں فری ہنڈ دیا گیا کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر وزیراعظم کا الیکشن لڑیں۔ ابتداء میں چوہدری یاسین نے حمایت کی لیکن بعد میں پوری اپوزیشن ساتھ ہو گئی۔ازاد کشمیر میں گزشتہ دو سالوں کے دوران یہ تیسرے وزیراعظم ہین۔ 02 سال پہلے ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کامیابی حاصل کی تھی اور پارٹی کی مرکزی قیادت نے عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم نامزد کیا تھا لیکن گزشتہ سال اپریل میں ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی اور سنئیر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس کو وزیر بنا دیا گیا۔ ایک سال بعد اس مہینے کے شروع میں انہیں عدالت عالیہ نے توہین عدالت کے الزام میں وزیر اعظم کے منصب سے ہٹا دیا جس کے بعد پارٹی کے سنیئر رہنما اور وزیر حکومت خواجہ فاروق نے وزیر اعطم کا چارج سنبھال لیا تھا۔اب ایک عصاب شکن مراحل سے گزرتے کے بعد چوہدری انوارلحق کو وزیراعظم آزاد حکومت بنا دیا گیا۔ انہیں ایوان میں پی پی پی اور ن لیگ کی بھی حمایت حاصل ہے۔اسپیکر اور کابینہ کا اعلان بھی آج ہی کر دیا جائے گا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں