انوارلحق کاکڑ نگران وزیرِاعظم پاکستان ہوں گے

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر نے انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِاعظم اتفاق کرلیا۔اس حوالے سے ترجمان وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم اتفاق ہوگیا ہے اور وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر کو بھجوا دی ہے۔ترجمان کے مطابق اس معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف سے قائدِ حزب اختلاف نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی تھی۔وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے قائدِ حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور 16 ماہ میں بطور بہترین حزبِ اختلاف کی قیادت پر شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے قائدِ حزب اختلاف راجا ریاض نے کہا ہے کہ ہم متفق ہیں کہ جو بھی نگران وزیرِ اعظم ہو وہ چھوٹے صوبے سے ہو، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگران وزیرِ اعظم ہوں گے۔انوار الحق کاکڑ بلوچستان سے 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور ان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین بھی ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں