ان لینڈ ریوینیو ساؤتھ زون,02 ماہ میں 05 ارب کا اضافی ریوینیو جمع

میر پور ( )ان لینڈ ریوینیو ساؤتھ زون جس کی سربراہی سردار ظفر محمود خان ( کمشنر ان لینڈ ریوینیو) کر رہے ہیں نے رواں مالی سال کا شاندار آغاز ماہ جولائی کی طرح ماہ اگست میں بھی ساؤتھ زون کو انکم ٹیکس و دیگر مدات میں مبلغ 3,91ارب روپے کا ریوینیو ہدف دیا گیا تھا جس کے مقابلے میں ساؤتھ زون نے مبلغ 5ارب روپے کے بہت بڑے مارجن سے کل مبلغ9ارب روپے کا ٹیکس ریوینیو وصول کیا جو کہ تاریخ ساز کامیابی ہے اور ان لینڈ ریوینیو کے ساؤتھ کی شبانہ روز محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کمشنر ان لینڈ ریوینیو ساؤتھ زون سردار ظفر محمود خان نے بتایا کہ محکمہ ان لینڈ ریوینیو کے ساؤتھ زون نے ریوینیو اہداف کو کامیابی سے عبور کرنے کے لئے سال کے آغاز ہی میں حکمت عملی طے کر لی ہے اور امید واثق ہے کہ مؤثر حکمت عملی کی بدولت اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، سینئر وزیرآزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور چیئرمین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریوینیو کی رہنمائی میں مقرر کردہ اہداف کو کامیابی سے عبور کر لیا جائے گا۔ محکمہ ان لینڈ ریوینیو کے ساؤتھ زون کی شاندار کارکردگی کو سینئر حکام نے قابل ستائش قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کو بہر صورت قائم رکھا جائے گا۔ ادارہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ان لینڈ ریوینیو آزاد کشمیر آٹو میٹڈسسٹم سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور بیشتر سہولیات ٹیکس دہندگان کودہلیز پر میسر ہو چکی ہیں جن میں آن لائن ریٹرن فائلنگ، آن لائن ٹیکس رجسٹریشن اور آن لائن ٹیکس ادائیگی قابل ذکر ہیں۔ خود کار ٹیکس نظام کے تحت ان میں مزید جدت بھی لائی جا رہی ہے تا کہ ریاست کے ٹیکس محاصل میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے اور ساتھ ہی ساتھ ٹیکس کمیونٹی کو وسیع پیمانے پر سہولیات میسر ہوں سکیں۔کمشنر ان لینڈ (ساؤتھ زون) سردار ظفر خان کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر، سینئر وزیر اور چیئرمین سی بی آر کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ان لینڈ ریوینیو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس کو جدید ترین سوفٹ ویئر اور مشینری سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ ان لینڈ ریوینیو ریاستی استحکام کے لئے مستقبل میں بھی اپنی کاوشیں جاری و ساری رکھے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں