ایشیا کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو(دھرتی نیوز )ایشیا کپ کے میچ میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پر عزم ہیں۔کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ میچ دیکھنے کے لیے شائقین بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچ چکے ہیں۔پالی کیلے اسٹیڈیم میں ایک بار پھر بوندا باندی شروع ہونے پر وکٹ کو کور کر دیا گیا تھا۔بھارت کے خلاف آج بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف میچ کھیلیں گے۔آج کے میچ سے متعلق ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ اس میچ میں پاکستان ٹیم مضبوط ہے۔اسی پروگرام میں سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ بھارت کی ٹیم تذبذب کا شکار ہے، پلیئنگ کنڈیشنز کو دیکھ کر کپتان آخری لمحات میں کچھ فیصلے لیتے ہیں۔اس موقع پر پاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان نے کہا کہ اس کنڈیشنز میں اگر پاکستان پہلے بولنگ کرے تو فائدہ ہوگا، بڑا میچ ہے اور موسم کی وجہ سے کپتان اپنے منصوبے میں تھوڑی تبدیلی کرتے ہیں۔اس پروگرام میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو نے کہا کہ دونوں ٹیمیں اچھی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں