باغ۔۔محکمہ برقیات کے گرفتار آفیسران ضمانت پر رہا

باغ (دھرتی نیوز )ضلعی فوجداری عدالت باغ نے محکمہ برقیات کے خلاف مقدمہ میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دس دس لاکھ کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا، درخواست کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود محکمہ برقیات کے دیگر 30 سے 35 ملازمین کی عدالت میں موجودگی پر سیشن جج باغ ادریس بھٹی نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام افراد کی زمہ داری اس وقت فیلڈ میں رہنا ہے نہ کہ عدالت میں حاضر ہونا، آپ تمام ملازمین کے عدالت ھذا میں حاضر ہونے کی وجہ سے ایسا دیگر واقعہ رونما ہو سکتا تھا، اور سیشن جج نے کمرہ عدالت میں موجود 30 سے 35 افراد کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔ مقدمہ میں مستغیث کی جانب سے پیروی سردار عثمان قاسم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں