باغ۔۔۔ وسطی باغ میں خالی نشست پر دوبارہ انتخابات کا شیڈول جاری

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویرالیاس کی نا اہلی کے بعد ضلع باغ کی خالی ہونے والی قانون ساز اسبلی کی نشست پر دوبارہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔ پولنگ 8 جون کو ہو گی۔یہ سیٹ ہائی کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کے ایک الزام میں اعتراف جرم کے بعد ممبر اسمبلی جو اس وقت وزیراعظم تھے کو ناہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں