باغ ضمنی الیکشن،20پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار ،سیکورٹی کے سخت انتظامات

باغ (پی آئی ڈی)ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی، ایس پی ساجد عمران نے کہا ہے کہ 8جون کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،الیکشن کمیشن کیطرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وسطی حلقہ میں کل 189پولنگ اسٹیشنز میں سے 20پولنگ اسٹیشن کو حساس ترین اور 29کو حساس قرار دیا گیا ہے،حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر22اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر 18، نارمل سنگل بوتھ پر 6اور ڈبل بوتھ پر 10سیکورٹی اہلکاران کو تعینات کیا جائے گا، مختلف علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حلقہ وسطی باغ کے علاقوں کھڑا بٹ، کوٹھیاں، ہاڑی گہل، کوٹیڑہ مست خان، بیر پانی میں QRFکے خصوصی دستے تعینات ہونگے، تھانہ پولیس باغ، پولیس چوکی ہاڑی گہل، پولیس چوکی کوپرا، پولیس چوکی شجاع آباد کے اہلکاران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں گے، سیکورٹی انتظامات کے لیے حلقہ کو 35سیکٹرز اور 15زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ہر زون 10سے 15پولنگ اسٹیشنز پر اور ہر سیکٹر 5سے 7پولنگ اسٹیشنز پر مشتمل ہو گا، سیکورٹی انتظامات کے لیے 2578پولیس اہلکاران کو تعینات کیا گیا ہے وفاق سے آنے والے سیکورٹی اہلکاران پولیس کے ہمراہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے زونز اور سیکٹرز میں تعینات رہیں گے، ہر سیکٹر میں مجسٹریٹس ڈیوٹی مجسٹریٹس کے فرائض انجام دیں گے سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر زونز اور سیکٹرز میں سریع الحرکت فورس (QRF) تعینات رہے گی جو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں 10سے 15منٹ کے اندر مطلوبہ پولنگ اسٹیشن پر پہنچ جائے گی، غیر متعلقہ افراد کا پولنگ اسٹیشن کی حدود میں داخلہ بند ہو گا صرف ووٹر حضرات اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں جا سکیں گے، انتظامیہ الیکشن کو شفاف، منصفانہ اور خوشگوار ماحول میں کروانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر، ایس پی، ڈی ایس پی، اسسٹنٹ کمشنرز ہمہ وقت الیکشن کے عمل کی نگرانی کریں گے اور ووٹرز کو آزادانہ ماحول میں پولنگ کے لیے تمام تر انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ محمد عارف خان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردار محمد پرویز خان و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، حلقہ وسطی باغ میں کل 01لاکھ 01ہزار 146ووٹرز ہیں جن میں سے 53108مرد 48039خواتین ہیں، کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 189ہے جن میں سنگل پولنگ بوتھ 94ڈبل پولنگ بوتھ 95، مردانہ پولنگ بوتھ 59زنانہ پولنگ بوتھ57 او 73 مخلوط ہیں 10سے 15پولنگ اسٹیشنوں پر مشتمل ایک زون ہو گا جبکہ 5سے 7پولنگ اسٹیشنوں پر مشتمل ایک سیکٹر قائم کیا گیا ہے ہر سیکٹر میں انسپکٹر یا سب انسپکٹر لیول کا آفیسر انچارج ہو گا اور انکے ساتھ ڈیوٹی مجسٹریٹ تعینات ہو گا، QRFجس میں ڈی ایس پی اور مجسٹریٹ لیول کے آفیسران بھی موجود ہونگے رینجرز اور ایف سی QRFکے طور پر استعمال ہو گی جو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں 10سے 15منٹ کے اندر پولنگ اسٹیشن پر پہنچ جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں